جہلم (چوہدری سالک حسین)ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر أصف سلیمان ساہی نے مویشی پال حضرات تک سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئیے، ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کا أغاز سول ویٹرنری ہسپتال جہلم کے معائنے سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال چک اکا، تحصیل دینہ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر أصف ساہی نے اداروں کی صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری اور خدمات کی فراہمی کو دستیاب وسائل برؤے کار لاتے ہوۓ یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ہسپتال کے أؤٹ ڈور ریکارڈ کے مطابق مویشی پال بھائیوں سے وصول کردہ فیڈ بیک پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ سٹاف کو شاباش دی۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ارشد اور ڈپٹی ڈائیریکٹر تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود بھی، ان کے ہمراہ تھے





