ستمبر 15, 2026

پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے اجلاس  کے دوران ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی۔بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو میٹنگ چینی شہر تائپے میں ہوئی جس دوران پاکستان کو  ایونٹ کی میزبانی دیے جانے کی  تصدیق  کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن فخرعلی شاہ کا کہنا  تھا  کہ ایونٹ اکتوبرمیں کرانےکا ارادہ ہے، ایونٹ کےلیے وینیو اورتاریخوں کااعلان جلد ہوگا۔فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان نے 2023 میں بھی ویسٹ ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری فخر علی شاہ  نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا، نیپال، افغانستان، سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔اس کے علاوہ فلسطین اوربنگلادیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔