کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )حق اور سچ کی فتح ہوئی اللہ رب العزت نے عمران خان کو ایک بار پھر سرخرو کر دیا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظور ہونا عمران خان کی بے گناہی کی دلیل ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یورپ کے دورے پہ روانہ ہوتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اس فیصلے نے ایک بار پھر عمران خان کو صادق اور امین قرار دے دیا ثابت ہوا کہ دوسرے مقدمات کی طرح یہ کیس بھی سراسر بے بنیاد اور جھوٹا تھا۔جو صرف عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی خاطر بنایا گیا تھا۔اسلام آباد ھائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا کہ عمران خان نے 190 ملین پاونڈ سے ایک پائی کا ذاتی مفاد نہیں لیاہمیں عدالتوں سے انصاف کی قوی امید ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ جلد باقی مقدمات میں بھی عمران خان سرخرو ہوں گے





