جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم مشین محلہ نمبر 3 کے رہائشی ابو بکر صغیر آٹو الیکٹریشن نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں مشین محلہ نمبر 3 کا رہائشی ہوں آٹو الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں میرے حقیقی چچا کی کال آئی کہ ایک شخص اپنے آپ کو سرکاری محکمے کا افسر ظاہر کرکے میری تلاشی لینے پر اصرار کر رہا ہے، اس نے میرے شناختی کارڈ کی تصویر بھی بنائی ہے جبکہ جبکہ اسکا ایک اور ساتھی بھی موجود ہے میں چاچو کی پر دکان پہنچا تو میرے چاچورفیق احمد کے گلے میں چادر ڈال کر کھینچا تانی کی جارہی تھی میرے دریافت کرنے پر اس شخص نے بلال احمد بتلایا اور کہا کہ میں سرکاری محکمے کا آفیسر ہوں اور دوران وہ میرے چاچو پر وحشیانہ تشدد کررہا تھا۔ میں اپنی گاڑی نمبری 691-ABG ماڈل 2017 امپورٹر برنگ گرےTOYOTA پر سوار ہو کر موقع پر پہنچا میری گاڑی میں چابی لگی تھی جب میں نے چچا پر تشدد ہوتے دیکھا تو میں نے چچا کو چھڑانے کی کوشش کی اس دوران مذکورہ شخص نے مرغوں کی دکان سے بڑا ٹوکا اٹھا لیا اور مجھے مارنے کے لئے آگے بڑھا جب دیگر افراد مجھے چھڑانے کے لئے آگے بڑھے تو مذکورہ شخص میری گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہونے لگا تو میں نے گاڑی کی چابی نکالنی چاہی تو اسنے مجھے اور دیگر کزنز جو بعد میں آئے تھے ہمیں ٹوکے مارے ہم نے اینٹیں اور پتھر گاڑی کے پیچھے رکھے مذکورہ نے پسٹل نکال کر گاڑی سے باہر نکلا جو ہم ڈر کر پیچھے ہو گئے ہم نے گاڑی کا تعاقب کیا مگر ملزم جانب راولپنڈی فرار ہو گیا۔ مذکورہ نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میری قیمتی گاڑی مالیتی 60 لاکھ چھین کر سخت زیادتی کی،ہم نے 15 پر اطلاع کی جس پر پولیس تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاطف یونس نے ہماری درخواست پر زیر دفعہ 392 ت پ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔





