منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدات سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں کیلئے مفت نئی یونیفارم کی خریداری کے ٹینڈر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی او سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ اسداللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سپیشل بچوں کی یونیفارمز کی خریداری کے ٹینڈرکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کے 4سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے 650بچوں کی گرمیوں اور سردیوں کی یونیفارم کے حوالے سے ٹینڈر اوپن کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سپیشل بچوں کیلئے مفت نئی یونیفارم کی فراہمی کے حوالے سے اوپن ٹینڈر میں تمام تر شفافیت کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔





