نومبر 3, 2026

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اوگرا  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7  روپے سے زائد کمی کردی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔وزارت خزانہ کچھ دیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔