ڈنگہ(مرزا شاہد علی سے)چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں اور چوہدری محمد قاسم ایڈووکیٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں نےاپنےایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فیاض احمد بھٹی ایڈووکیٹ و سابقہ سیکرٹری منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشن اور عثمان ساجد گوندل ایڈووکیٹ کے خلاف ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے ہتک آمیز رویہ اور اس پر جھوٹی و من گھڑت ایف آئی آرز کے اندراج کےآرڑرکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مزید کہا کہ وکلاء کمیونٹی کی آواز کو دبانے کی کوشش آج تک جس ادارے یا شخص نے کی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوا بلکہ تاریخ گواہ ہے اس کو عبرت کا نشان بنا دیا گیا۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے اس عمل کے خلا ف بار ایسوسی ایشن کھاریاں آج مورخہ2024-05-15بروز بد ھ کو صبح 11:00بجے کےبعد مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔





