نومبر 3, 2026

بابر اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا۔بابر اور رضوان مجموعی طور پر 3 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 10ویں سنچری شراکت بھی بنی، دونوں 10 سنچری پارٹنرشپ کرنیوالا پہلا پیئر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اور رضوان کے بعد بھارت کے روہت شرما اور کے اہل راہول سب سے زیادہ 5 سنچری پارٹنر شپس بنانے والی جوڑی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سب سے زیادہ 17 سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے۔ محمد رضوان 13ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے ہیں۔بھارت کے روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مختلف پلیئرز کے ساتھ 15 سنچری پارٹنرشپس کیں۔