نومبر 3, 2026

سرائے عالمگیر: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری , ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے دو کارندے گرفتار

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ سٹی سرائے عالمگیرپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری,ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے دو کارندے گرفتار۔ طلائی زیورات اور نقدی برآمد,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سرائے عالمگیر سرکل میں ڈکیتی و رابری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیرمد ثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرمحمد اختراور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کرڈکیتی و رابری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔حسنین علی 2۔حسن علی سکنائے کھنڈ ا چوک شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے طلائی زیورات اور 65ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔