دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار لوڈر مزدہ نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا، 48سالہ بیوی جاں بحق شوہر زخمی، ریسکیو 1122نے شدید زخمی حالت میں خاتون کو ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی، مزدہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار، پولیس سٹی چوکی دینہ نے مزدہ اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ کے سامنے ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار لوڑد مزدہ نمبری GTI-206 نے دینہ بوڑا جنگل کے رہائشی چوہدری عنصر علی جو کہ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار مزدہ لوڈر جا ٹکرایا، جس سے مزدہ لوڈر دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا، جس سے 48سالہ خاتون کی دونوں ٹانگوں کے اوپر سے گزر گیا اور دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پہنچ گئی اور شدید زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 48سالہ خاتون دم توڑ گئی، حادثے کے بعد مزدہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، پولیس سٹی چوکی دینہ نے مزدہ گاڑی کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔





