نومبر 3, 2026

نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔کولن منرو نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 3 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے۔کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا