نومبر 3, 2026

جہلم: SSP اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی،SP انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ کی انکی لحد پر حاضری

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر انکی لحد پر حاضری،شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کو سلامی دینے کے لئیڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ بھی موجود تھے، ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے موضع سگھرپور جلالپور شریف میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی لحد پر حاضری دی اور شہیدسلامی پیش کی،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی،ایس ایس پی اشرف مارتھ دہشگروں کی اندھا دھند فائرنگ سے مورخہ 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں شدید زخمی ہو کر جام شہادت نوش فرما گئے تھے، آپ کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے آپ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور گجرانوالہ پولیس لائنز کو آپکے نام سے منسوب کیا گیا ہے،ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین،شہداء ہمارے محسن ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ایس پی انویسٹیگیشن،شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، شہدا کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں جن کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔