جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین) مر کزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف، صدر صرافہ یونین راجہ محمد سعید کی قیادت میں جہلم کے تاجر رہنماؤں کے وفد نے نوتعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں جہلم میں تعینات ہو نے پر مبار کباد پیش کی اورپھولوں کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف، راجہ محمد سعید، ظہور عالم بٹ، طارق دول،ناصر ڈار سمیت دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری محمد عارف اور راجہ محمد سعید نے نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کوجہلم کی تاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ جہلم کی تا جر برادری مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت میں اہلیان ضلع جہلم اور تا جر برادری کو درپیش مسائل جن میں جہلم کے مضافاتی و دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی،سوئی گیس کے کنکشنزکے حصول میں درپیش رکاوٹوں کا خا تمہ،ٹریفک کے نظام کی بہتری،مارکیٹ کمیٹی کو حقیقی تاجر وں کی نمائندگی کے ساتھ ازسر نو فعال کر نا،حقیقت پر مبنی ریٹ لسٹوں کی تیاری اور ناجائز منافع خوری جیسے اقدامات کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا،اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہریوں اور تا جر برادری کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ شہریوں اور تاجروں کے ساتھ مل کر ضلع جہلم کے مسائل کے خاتمے کے لئے پر امید اور پر عزم ہیں۔





