نومبر 3, 2026

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیامقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ لوگ شور مچارہے ہیں کہ محمد حارث کو ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، اسکا بہت سیدھا جواب انہوں نے پرفارم نہیں کیا! اس وجہ سے وہ باہر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ففٹی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ انکا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔احمد شہزاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کو ڈومیسٹک میں کسی ڈیپارٹمنٹ نے پِک نہیں کیا، یہاں لوگ سوشل میڈیا پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی کیمپین چلارہے ہیں۔انہوں نے حسن علی ورلڈکپ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے، اظہر محمود، وہاب ریاض سے انکے تعلقات اچھے ہیں تو وہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اسی طرح حارث انجری سے واپس آکر ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے نہ ڈومیسٹک کھیلا نہ کچھ!پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن کرنی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے، شاہنواز دھانی، محمد علی پرفارم کرکے بھی اسکواڈ سے باہر ہیں کیوں؟،انہوں نے مزید کہا کہ جو پلیئرز ٹیم کا حصہ بننے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں وہ انکے خلاف بھی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔