اکتوبر 29, 2026

کھاریاں: چیئرمین ڈاکٹر مُحمد عباس چوہدری اور چوہدری راشد پھانبڑہ گروپ کے مابین راضی نامہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) چیئرمین ڈاکٹر مُحمد عباس چوہدری اور چوہدری راشد پھانبڑہ گروپ کے مابین باقاعدہ طور پر مسجد میں صُلح ہو گئی، دونوں گروپوں کے سرکردہ افراد نے ایک دُوسرے کو گلے لگا لیا۔اس موقع پر کثیر تعداد افراد موجودتھے۔یاد رہے کہ دونوں فریق ماضی میں ایک دوسرے پر قاتلانہ حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں۔اس موقع پر موجود معززین کا کہنا تھا کہ صُلح کے اِس عظیم عمل کو کامیاب کروانے میں جن احباب کا کردار نمایاں رہا بلا شبہ انہوں نے اپنے رب کی رضا سمیٹ لی ہے۔صلح کی اس خبر سے علاقہ بھر کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔