اکتوبر 29, 2026

کھاریاں پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا واقعہ پر سختی سے نوٹس،دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کھاریاں (قاری نصیر احمدکلیار) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا واقعہ پر سختی سے نوٹس،پولیس کے مطابق حرا نامی خواجہ سرا کو پولیس ملازم نے رات کی تاریکی میں جپھی لگائی اور نازیبا حرکات کیں۔حرا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حوالات میں بند کر دیاگیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے شفاف انکوائری کی جا رہی ہے۔انکوائری رپورٹ میں واقعہ کے ذمہ داران دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں عمر بلال اور یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے خواجہ سراؤں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ڈی پی او گجرات سید اس مظفر نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔ محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔