نومبر 3, 2026

یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کا ورک قابل تحسین ھے: ڈی پی او جہلم

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم کے عہدہ داران نے ڈسٹرک پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔وفد میں چیرمین عبدالغفور چوہان ،وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین ، تحصیل دینہ کی خواتین ونگ کی صدر خاتون سید اور صدر سید ذولفقار حسین شاہ شامل تھے۔ڈی پی جہلم کو دینہ شہر کی پولیس چوکی پر آرائشی کام سے اگاہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ضلع جہلم کے پولیس کے شہدا کی تصویریں اور روشی کے لیے لائٹس کے کام سے بھی آگاہ کیا۔یہ سب کام فرانس سے آئے ھوئے سماجی ورکرز سید ذولفقار حسین اور خاتون سید نے کرا دیئے۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ناصر محمود باجوہ صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کی ٹیم بہت کام کر کر رہی ھے۔وائس چیرمین فیصل امین نے پولیس کے ساتھ (ایم او یو) سائن کر کے میڈیکل کیمپ بھی لگوا چکی ھے۔اس موقع پر چوکی انچارج ساجد بٹ نے بھی شکریہ ادا کیا۔