گجرات (پ ر) صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ ٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو ارڈ 8بیڈ سے بڑھا کر 13بیڈ پر کر دی گئی جسکی اپ گریڈیشن پر 1کروڑ کے لگ بھگ لاگت آئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے عہدیداران نائب صدر یاسر یعقوب سیٹھی،جائنٹ سیکرٹری اخلا ق شفیع، فنانس سیکرٹری چوہدری توصیف عبداللہ، ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمرالزمان کوٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو وارڈ کے وزٹ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا امتیاز کوثر نے کہا کہ ٹراما سنٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں نئی آئی سی وارڈکی تکمیل آخری مراحل میں ہے رواں ہفتے ہی اسکا باقاعدہ افتتاح کر دیاجائیگاانشاء اللہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میری فیملی آخری سانس تک یہ سلسلہ جاری رہیگا تاکہ مریض اپنے ہی شہر میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور انہیں دوسرے شہروں میں خواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ٹراما سنٹر کی تزئین و آرائش کی مکمل ذمہ داری 8سالوں سے امتیاز کوثر اور برادران احسن انداز میں نبھا رہی ہے جسمیں کبھی کوئی کوتاہی نہیں برتی نئی ICUوارڈ میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدید بیڈز اور دیگر سامان مہیا کر تے ہوئے دور حاضر کے طبی آلات سے آراستہ کیا گیا ہے سرکاری ہسپتال میں پرائیویٹ ہسپتال جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر نئی تاریخ رقم کی امتیاز کوثر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے انشاء اللہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم کے تمام پراجیکٹ بغیر کسی مفاد اور لالچ کے شروع کیے ہیں جن میں خالصتا عوامی مفاد کو مد نظر رکھا گیا ہے۔





