سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)ترجمان پی ایم اے جہلم ڈاکٹر عبدالغفور ملک جنرل نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی بے حد متاثر کن کارکردگی کے پیش نظر انہیں قائد جہلم کے خطاب سے یاد کیا جائے گا۔سیکرٹری پی ایم اے جہلم. ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے سابق ڈپٹی کمشنر جیلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی شب و روز محنت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ جہلم میں صفائی اور ستھرائی کا جدید نظام کا بندوبست کرنے پر اور بالخصوص باقاعدگی سے اس عمل سے جو شہر میں تبدیلی نظر ارہی ہے یہ اور سڑکوں پر مختلف جگہوں پر تحریری پیغامات کے ذریعہ سے اور خوبصورتی کے لگائے گئے گملوں بورڈز وغیرہ سے عوام سے رابطہ رکھا گیا ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے اور مختلف محکموں بالخصوص بلدیہ جہلم محکمہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں مسلسل جانچ پڑتال کے نظام سے تبدیلی کا عمل شروع ہوا جبکہ ڈویژنل پبلک سکول جہلم اور جم خانہ کی تیز رفتار تعمیر سے جدید ادارے جہلم میں وجود میں آئے ۔ مختلف سرکاری محکموں میں شکایات کا خاتمہ کیا گیا اچھے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جانے لگی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صاحبہ سینیئر وائس پریزیڈنٹ پی ایم اے جہلم اور چیئر پرسن مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ان کی سماجی کارکردگی پر ہیرو اف جہلم اور مادر جہلم کے اعزازات سے نوازا گیا یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالغفور ملک اس مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن میں بطور وائس چیئرمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پی ایم اے ہاؤس جہلم میں لگائی گئی کئی مہربانی شاپس کا ڈپٹی کمشنر نے خود افتتاح کیا اور اپنی جیب خاص سے اطیات بھی دیے اس کے علاوہ دیگر ویلفیئر سوسائٹیز حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ہاسپٹل اور دیگر ادارے ان کی سرپرستی بھی خوب ترقی کرتے رہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں قدم بقدم اور کامیابیاں نصیب فرمائے اور جبکہ جہلم میں انے والے افسران کو ایک چیلنج کا سامنا رہے گا کہ وہ تعمیر و ترقی کے اس عمل کو اس طرح جاری و ساری رکھیں گے اہلیان جہلم منتظر ہیں کہ کیا ہمیں پھر سے ایک ایسے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میسر ا سکے گی۔؟؟؟



