اپریل 20, 2026

عزیز بھٹی ہسپتال واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائینگی:ڈپٹی کمشنر

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی زیر تعمیر وارڈ کی چھت بیٹھنے سے 8 مریض معمولی زخمی ہوئے، جبکہ ایک 60 سالہ خاتون جن کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے جاں بحق ہوئیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں واقعہ کی تفصیل بارے پریس کانفرنس کے دوران کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایم ڈاکٹر باسط اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ واقعہ میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی ذمہ دران کا تعین کرے گی اور ذمہ دران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، زیر تعمیر عمارت بیٹھنے کے واقعہ کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے مختلف حصوں کا بغور مشاہدہ کیا، اور واقعہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے واقع میں زخمی ہونے مریضوں سے واقعہ کی تفصیل بارے گفتگو کی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ڈاکٹر و عملہ کو ہدایت کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مکمل صحت یابی کے بعد مریض کو ہسپتال سے ڈس چارج کیا جائے، زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں کوئی غفلت نہ برتی جائے، زخمیوں کے تمام ضروری ٹیسٹ فوری کئے جائیں