گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف علاقوں سروس موڑ،جناح چوک،کچہری چوک،حسن چوک،پاکستان چوک،نوابزاہ چوک،فوارہ چوک،پرنس چوک کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن گجرات کی طرف سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا،چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر اللہ کنگ ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں، نالوں کی صفائی اور میڈیز پر لگے پودوں کی کانٹ چھانٹ غیر ضروری پودوں جھاڑیوں کو تلف کیا جارہا ہے، ناجائز تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران فلیڈ میں موجود رہیں اور تمام تر معاملات کی خود نگرانی کریں، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نکاسی آب، صفائی، سالڈ ویسٹ کے حوالے سے شہریوں کی شکایات فوری ازالہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سینٹری ورکز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، انتظامی افسران مسلسل نگرانی کررہے ہیں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔




