اپریل 19, 2026

منڈی بہاؤالدین، طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے گرلز کالجزکی پرنسپلز کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس انقلابی اقدام بارے طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے اور انہیں رجسٹریشن کیلئے آمادہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب طلباء و طالبات کوآسان اقساط پر موٹر بائیکس فراہم کرنے جا رہی ہے۔طلباء و طالبات اپنی رجسٹریشن www.bikes.punjab.gov.pk پر کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔