اکتوبر 31, 2026

میرے گھر اور ڈیرے پر آے روز پولیس ریڈ سراسر بلا جواز اور غیر قانونی ہے ، چوہدری شاہد رضا کوٹلہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) ایم پی اے (پاکستان تحریک انصاف) چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر اور ڈیرے پر آے روز پولیس ریڈ سراسر بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔ ڈی پی او گجرات نے پولیس کو پی ٹی آئی کو کچلنے پہ مامور کر رکھا ہے۔
کوی کسی غلط فہمی میں نا رہے ہم کل بھی اور آج بھی چٹان کی طرح اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کا الیکش پوری قوت سے لڑیں گے اور کسی کو بھی شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انشاءاللہ