اکتوبر 30, 2026

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈکا پاکستان کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز  پر ڈھیر  ہوگئی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز  پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم  18 اعشاریہ ایک اوور میں  90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ن کے علاوہ محمد عامر، ابرار  احمد اور شاداب خان نے 2 ،2  اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے