اکتوبر 29, 2026

جی ایس پی،CM پنجاب بیس بال لیگ کے دلچسپ مقابلے ایف سی کالج لاہور میں جاری

دوسرے روز منسٹر اسپورٹس فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی جی اسپورٹس پنجاب اعزازی مہمان تھے

لیگ کا شاندار انعقاد و غیرملکی کوچز کی آمد فیڈریشن کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ کا کارنامہ ہے۔ منسٹر اسپورٹس

لاہور(پرویز شیخ) پاکستان کی پہلی GSP چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ کے دلچسپ مقابلے ایف سی کالج گرائونڈ لاہور میں جاری ہیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کی زیر نگرانی گلوبل اسپورٹس پارٹنر کے تعاون سے رنگا رنگ لیگ کے دوسرے روز منسٹر اسپورٹس فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال اعزازی مہمان تھے۔ جنکی آمد پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ انکا خیرمقدم کیا اور گلدستے پیش کیئے اور تمام ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں انہوں نے دوسرے روز کی افتتاحی پنچنگ کی جسکے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور تمام ٹیموں اور آفیشلز کا مہمان خصوصی رانا سکندر حیات سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب لیگ کے شاندار انعقاد اور اس میں غیرملکی کوچز کی آمد کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ اور انکی ٹیم کا کارنامہ ہے۔ تقریب میں پی ایف بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد معظم کلیئر، چیئرپرسن وومین ونگ سادیہ علوی سیکریٹری عائشہ ارم، امجد رانا، طاہر محمود، پرویز احمد شیخ سمیت دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ کھیلے گئے پہلے وومین میچ میں فیصل آباد فیلکنز نے ملتان مستنگس 11-3 سے ہرادیا جبکہ مینز میں ملتان مستنگس نے فیصل آباد فیلکنز کو 5-2 سے شکست دی۔ دوسرے سیشن میں وومینز میچ میں فیصل آباد فیلکن اور لاہور لائنز کا میچ 5-5 رنز سے برابر رہا جبکہ مینز میں فیصل آباد فیلکن نے لاہور لائنز کو 5-4 سے ہرا دیا