اکتوبر 30, 2026

عالمی مشاعرے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ ہر قسم کی مدد کرے گا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور DIG (SSU) کی مشاعرہ کمیٹی کو یقین دہانی

کراچی(بیوروچیف) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن نے 20 اپریل کو منعقد ہونے والے 29 ویں عالمی مشاعرے کے منتظمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سندھ اس مشاعرے کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور مدد اور تعاون کرے گی، ان خیالات اظہار انھوں نے مشاعرہ کمیٹی کے چیئرمین محمود احمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے اپنے دفتر میں کیا، اس موقع پر DIG (SSU) مقصود احمد، جج توقیر احمد خان، جمال اظہر، ندیم ظفر صدیقی اور کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان بھی موجود تھے، وفد نے محمد اقبال میمن کومشاعرے میں شرکت کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کرلی، محمد اقبال میمن نے کہا کہ یہ بہت خوش آئیند بات ہے کہ 29 واں عالمی مشاعرہ شہر قائد میں منعقد ہونے جارہا ہے اور مجھے امید ہے کراچی کے باشعور عوام اس مشائرے سے محظوظ بھی ہونگے اور بھرپور شرکت کر کے عالمی شعرا کا بے مثال استقبال کرینگے، انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سمیت پوری انتظامیہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہوگی، DIG مقصود احمد نے بھی اس موقع پر مکمل سیکوریٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ مشاعرے سے ایک دن قبل مقام مشاعرہ کا دورہ کرینگے، اس موقع پر محمود احمد خان نے تفصیل کے ساتھ عالمی مشاعرے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کے 24 غیر ملکی شعرا کرام اس مشاعرے میں حصہ لینگے جبکہ پاکستان کے متعدد نامور شعرا بھی اپنا کلام پیش کرینگے۔