اکتوبر 30, 2026

جہلم میں روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے؛ڈی سی

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کیجانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تندوروں کا دورہ کیا اور وہاں روٹی کے معیار، وزن اور قیمت بارے آگاہی حاصل کی، اسلامیہ سکول روڈ پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر تندور مالک کو پانچ ہزار جرمانہ اور آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی جبکہ سول لائن پر بھی مختلف تندرووں پر صفائی، آٹے کے معیار اور قیمت بارے چیکنگ کے دوران ڈی سی جہلم نے تندور مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف عوام تک پہنچانے میں روکاوٹ بننے والے عناصر کو سخت قانونی کاروائی کاسامنا ہو گا۔