منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرنوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے زیر تعمیر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز چیلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی گء کالج کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جلد تدریسی عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم، سڑکوں اور دیگرفلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے،ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے۔ ترقیاتی سکیموں میں التوائاور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔





