دینہ (رضوان سیٹھی سے) سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا دینہ رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ، تحصیل دینہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہونا چاہئے اور اسی جگہ پر ہونا چاہئے انشاء اللہ آپ کو بہت جلد اپروومنٹ بلاک کو ایڈ کر کے اس کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بنائیں گے اور تمام سہولیات فراہم کریں گے اور دینہ کے شہری کو اچھی سہولیات فراہم کریں گے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمیں ٹارگٹ دیا ہے 30جون تک تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں تمام قسم کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور نئی مشینری فراہمی جاری ہے ہم ایک بہت جلد نظام لے کر آرہے ہیں اور لوکل کی بنیاد پر ڈاکٹرز رکھیں گے اور اس میں دینہ کو بھی بڑا فائدہ ہو گا اور امید کرتا ہوں کہ یہاں پر اس سسٹم کے تحت 4سے 6ڈاکٹرز مزید تعینات ہوں گے ایک سوال پو انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی کو پورا کریں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اتھارٹی بھی اپنے بجٹ کو دیکھے گی کہ ہم کہا ں سے اسے ایڈ کر سکتے ہیں اور اگر پھر بھی ضرورت پڑی تو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی اجازت لے کر ادویات دی جائیں گی آپ ساتھ والے ڈویژن میں دیکھیں چاہے آپ سرائے عالمگیر چلے جائیں جب آپ تحصیل ہیڈ کواٹر کو شہر سے باہر بناتے ہیں تو اس کو بنانے میں 20سال لگ سکتے ہیں بہتر ہے اسی کو بہتر کیا جائے، سیکر ٹری صحت پنجاب علی جان خان نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹر حضرات سے مکمل بریفنگ لی سیکرٹری صحت پنجاب نے ایمرجنسی اور سٹور روم کابھی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ اویس خٹک اور دیگر افسرن بھی ہمراہ تھے۔





