جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم دریا کنارے حفاظتی بند پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق، ریسکیو 1122 کے عملے نے سرائے عالمگیر کے رہائشی 47 سالہ مظہر ولد غلام رسول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی حفاظت کے لئے تعمیر ہونے والے حفاظتی بند پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور مظہر ولد غلام رسول ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو ٹرالی کے نیچے سے نکالا اور نعش سول ہسپتال منتقل کردی۔





