ستمبر 18, 2026

گجرات کے حلقہ کنجاہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیا ں اڑائی جارہی ہیں:ڈاکٹرطارق سلیم

گجرات(ارشد علی سے)گجرات کے حلقہ کنجاہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیا ں اڑائی جارہی ہیں ایک امیدوارکے ساتھ لاڈلوں جیسا دوسروں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں؟ ایک ا میدوارکے آگے پیچھے ہوٹراورایلیٹ فورس کی گاڑیاں،پولیس سکواڈ،اانتظامیہ کیسا تاثردیناچاہتی ہے، اس خاندان کی عورتوں کی آہ وبکاچیخ وپکار ثابت کررہی ہے کہ صوبائی الیکشن کنجاہ کے حلقے میں شفاف نہیں ہونگے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے اپنے بیان میں کیا، حلقہ پی پی32میں زندگی کے مختلف دائروں کی شخصیات سے حافظ اقبال امیدوارصوبائی اسمبلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملاقات کررہے تھے۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ باربارمسلط ہونیوالے خاندان جوجوتوں میں دال بانٹ رہاہے اسی خاندان کو سرکاری مشینری کے ذریعے لوگوں کی گردانوں پر سوارکرنے کاعمل جاری ہے عوامی ہمدردی کی بجائے نفرت کوپھیلانے کاسبب بن رہاہے الیکشن کمیشن ضلعی انتظامیہ کی قومی الیکشن میں بے بسی عوامی مینڈیٹ کی پامال کازخم ابھی مندمل نہیں ہوا کہ ضمنی الیکشن میں بھی ڈھونگ نئے سرے سے رچانے کی تیاری جاری ہے،گجرات کے عوام مکافات عمل سے گزرنے اوراللہ کی لاٹھی کے بے آواز ہونے کاعمل اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حافظ اقبال کانشان ترازو ہے وہ پڑھالکھاباکردارسنجیدہ قیادت ہے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کومسترد کرکے ترازو کوکامیاب کرائیں ایک ہی خاندان کے دوامیدوار جو مختلف پارٹیوں سے کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے صرف لبادہ اورجال الگ الگ رکھاہواہے اوراندر سے ایک ہی ہیں حافظ اقبال حلقہ پی پی32کے عوامی نمائندہ شمارہونگے۔