گجرات() مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے پی پی 32 گجرات کی الیکشن مہم کے دوران کنجاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ شاید چودھری پرویزالٰہی عمران خان کا ساتھ اتنی مشکلات کے بعد چھوڑ دیں گے، لوگ کہتے تھے کہ چودھری پرویزالٰہی اپنے رشتہ داروں کی باتوں میں آ کر عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی، باسمہ چودھری ایم پی اے اور دیگر خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ قیصرہ الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی ایک سال سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی وجہ سے اتنی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کا ان لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ کیسے چھوڑ دوں۔ قیصرہ الٰہی نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی سمیت میں، میری اولاد اور میرے سب گھر والے عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔




