منڈی بہاؤالدین (نمائندہ خصوصی) صحافیوں کے 11 رکنی وفد کا سید حفیظ سبزواری کی قیادت میں بڑیلہ شریف اور آزاد کشمیر کا ایک روزہ وزٹ اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ )کے 11 رکنی وفد جس میں سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری، چکوال کے معروف صحافی راجہ پرویز اختر، محمد رمضان جانی، گجرات سے محمد اشرف بٹ اور ڈاکٹر فیاض حسین خان,گوجرانوالہ سے ڈاکٹر سید امانت علی شاہ بخاری،محمد ندیم مغل۔ اسسٹنٹ انسپکٹر سی آئی اے ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ رانا محمد ذوالفقار ،ملک ارشد، آفاق ندیم اور سید سفیان شاہ بخاری شامل تھے نے مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس سید حفیظ سبزواری کی قیادت میں بڑیلہ شریف ضلع گجرات کا وزٹ کیا اور مبینہ طور پر حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے حضرت قنبیط علیہ السلام کی 70 گز (210 فٹ )لمبی اور تاریخی قبر مبارک پر حاضری دی ازاں بعد وفد کے اراکین براستہ بھمبر آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوئے تو پولیس کے ملازمین نے وفد کے اراکین کا استقبال کیا آزاد کشمیر پولیس کے شاندار اخلاق کی وجہ سے یہ محسوس کیا گیا کہ آزاد کشمیر پولیس بلند و بالا اخلاق اور انسانی حقوق کی حقیقی معنوں میں پاسداری کر رہی ہے 11 رکنی وفد کے اراکین نے سطح زمین سے 7 ہزار فٹ آزاد کشمیر کے بلند ترین مقام پر واقع حضرت بابا شادی شہید اور ان کی اہلیہ کے مشترکہ مزار پر حاضری دی یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ بابا شادی شہید کا پہلے نام راجہ دھرم چند تھا اللہ کی توفیق سے اسلام قبول کیا اور آپ کا نام راجہ شاداب خان رکھا گیا جو بعد میں شادی شہید میں تبدیل ہوگیا انہوں نے دین اسلام کو پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا 1500ء میں شہادت پائی اور پہاڑوں کے دامن میں اونچے ترین مقام پر دفن کر دیا گیا دربار پر پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرون ممالک سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین اور بچے حاضری دیتے ہیں




