اپریل 20, 2026

جہلم: عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ون ویلنگ کے خلاف سخت لائحہ عمل ترتیب دیاجائے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ون ویلنگ کے خلاف سخت لائحہ عمل ترتیب دیاجائے اور اس حوالے سے باوردی اور سول کپڑوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا کر امن وامان کویقینی بنایا جائے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے عید کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اجلاس کو بتایا گیا کہ عید کے موقع پر صفائی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ریسکیو 1122اور محکمہ صحت سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں گے۔