جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم عید الفطر کے موقع پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام جاری رکھیں او ر ناجائز منافع خوری کیخلاف بھرپور ایکشن لیں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول کے کام بہت اچھے طریقے سے سرانجام دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت ریلیف ملا، اب حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید کے موقع پر بھی تمام مجسٹریٹس ڈیوٹی پر موجود رہیں گے او ر خوشی کے اس تہوار پر خو دساختہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔



