اکتوبر 29, 2026

جہلم، مدرسے کے طالبعلموں سے مبینہ بدفعلی، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جہلم کی تحصیل دینہ میں مدرسے کے 10 طالب علموں سے مبینہ بدفعلی کے ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 10 طالب علموں سے بدفعلی کا مقدمہ مدرسے کے معلم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ 14 سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے بدفعلی کا نشانہ بنارہا تھا۔پولیس نے ملزم کو سول جج وقاص احمد کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔