اکتوبر 29, 2026

بھارت سے باہر سکھ شہریوں پر قاتلانہ حملے، گرپت ونت سنگھ پنو کے اہم انکشافات

سکھ حریت پسند رہنما گرپت ونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارتی قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔ گرپت ونت سنگھ پنو نے کہا کہ سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ ’را‘ براہ راست ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہوسکتے۔گرپت ونت سنگھ پنو نے کہا کہ سکھ بھارتی پنجاب کو پُرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں اس لیے نریندر مودی کی حکومت انہیں نشانہ بنارہی ہے۔سکھ حریت پسند رہنما نے مزید کہا کہ خالصتان کی تحریک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو نریندر مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔