اکتوبر 29, 2026

عید کی آمد، ضلع گجرات میں ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ،متعدد افراد لُٹ گئے

گجرات ( ) عیدی ڈاکے عیدی چوریاں شروع ضلع گجرات میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں کھاریاں سرائے عالمگیر دولت نگر لالہ موسیٰ ڈنگہ منگووال گجرات میں درجن وارداتیں لاکھوں روپے مالیتی سامان اڑن چھو دولت نگر کے علاقہ جوڑا میں مبین سردار سکنہ جوڑا کی رپورٹ پر اس سے لاکھوں روپے مالیتی سونا اور نقدی لوٹنے کے الزام میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ میں جمیل اختر کے گھر سے نقدی طلائی زیورات موبائیل فون چوری کر لئے گئے سرائے عالمگیر میں چوھدری حنظلہ کاشف کی فیملی سے نقدی اور طلائی زیورات سے بھرا پڑا چور لے اڑے دولت نگر کے علاقہ مہسم میں اشتیاق کے گھر سے قیمتی گھریلو سامان چور لے اڑے لالہ موسیٰ کے علاقہ گاؤں جھنڈیوالی میں بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا ایک اور واردات میں لالہ موسیٰ کے گاؤں خواصپور میں عثمان کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کی پلی چوری کر لی گئی منگووال میں منور حسن کے ڈیرہ سے قیمتی بھنیس چور کھول کر لے گیے تھانہ شاھین کے علاقہ قطب آباد میں اظہر حسین کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی پولیس نے مقدمات درج کر لئے