اکتوبر 29, 2026

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چار روزہ ڈی سی گولڈ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چار روزہ ڈی سی گولڈ ناک آوٹ ٹورنامنٹ 2024 کی پرائز سرمنی کی تقریب ظہور الٰہی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے سیکرٹری حافظ عقیل جلیل، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے سیکرٹری تیمور بٹ، چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ابرار حسین، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا، ڈی او آر سید فراز مہندی، خصوصی معاونت برائے ٹورنامنٹ (سابقہ سیکرٹری ڈے سی اے)سید نسیم عباس، عمران عرف مانی بٹ، سابق سیکرٹری ڈی سی اے گجرات جاوید اعجاز بٹ، عبدالقدوس خان(چیئرمین امپائرنگ کمیٹی)،سابق نائب صدر ڈی سی اے گجرات نصراللہ خان، چوہدری اویس اختر، عاصم مقصود(ممبر انٹرم کمیٹی سیالکوٹ ریجن، سفیر احمد شیرا، سید حسن شاہ تھے۔ فائنل میچ گجرات ٹائیگرز اور گجرات واریئرز کے مابین کھیلا گیا جسمیں گجرات واریئرز نے گجرات ٹائیگرز کو شکست دیتے ہوئے ڈی سی گولڈ ناک آوٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جیتنے والی ٹیم کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کی جانب سے 50 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی دی گئی، جبکہ رنر اپ ٹیم گجرات ٹائیگرز کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا، تقریب کے مہمانوں کی جانب سے بیسٹ پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ اور کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمینس پر ٹرافیز دی گئی، ڈی سی گولڈ ناک آوٹ ٹورنامنٹ 2024 میں ضلع بھر سے 42 ٹیموں میں سے ہر ٹیم کے چار چار پلیئرز لیکر چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی جن میں چار روز تک کرکٹ کے مقابلے جاری رہے اور کھلاڑیوں سمیت شائقین نے بھر پور شرکت کی اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور جبکہ مہمانوں کو ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کے ساتھ سٹیج تک لایا گیا اور فرداً فرداً کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کرواتے ٹیموں کا تعارف کروایا گیا۔معین بٹ عرف صاحب بہادر،سفیر احمد شیرا، جیزان اعظم ڈار و دیگر بھی اس موقع پر وموجودتھے۔