اپریل 18, 2026

پاکستان تحریک انصاف نے عید کے بعد بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے عید کے بعد جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ پرامن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامے کا معاملہ ہو۔اس کے علاوہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غلط مقدمات واپس ہونے چاہیے، جو غلطی کی گئی اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں  نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو انتخابی دھاندلی پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔