اپریل 17, 2026

کھاریاں: دوہرے قتل کے جرم میں ملوث بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت اور ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری,دوہرے قتل کے جرم میں ملوث بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار.تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کی خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری افتخار احمد ولد حیدر علی سکنہ گجو بھلوٹ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 169/23میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعدبیرون ملک فرار ہوگیا۔ جسے پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول کویت سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔