جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم خونی کھیل پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے حکومت سمیت ہر شہری کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہر شہری اپنے گھر سے اس مہم کا آغاز کرے اور اپنے بچوں کو اس خونی کھیل کے نقصانات بارے آگاہی دیکر سختی سے پتنگ بازی سے منع کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شہرکی مشہور معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے پتنگ بازی کے حوالے سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے واقعے پر پوری قوم سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل کو فوری روکنے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاتا کہ فیصل آباد جیسا واقعہ کسی اور کے ساتھ پیش نہ آئے اور کسی کا پیارا، گلے پر ڈور پھرنے سے سڑک پر تڑپ تڑپ کر جان کی بازی نہ ہارئے۔ حکومت پنجاب،کائیٹ فلائنگ ایکٹ پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے اور پتنگ سازی اور ڈور پتنگ کی فروخت سے لیکر پتنگ بازی کے گھناؤنے وخونی کھیل تک میں ملوث تمام افراد کو سخت سزائیں دلوائے تاکہ اس خونی کھیل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔





