اپریل 18, 2026

للہ تا جہلم دو رویہ سڑک میں تاخیر تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام کا معاشی قتل ہے: اسسٹنٹ کمشنر

پنڈ دادن خان(گوہر وقاص پراچہ)اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون معاشی طور پر تباہ حال عوام کی اواز کے ساتھ لبیک،،للہ تا جہلم دو رویہ سڑک میں تاخیر تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام کا معاشی قتل ہے،،روڈ کو جلد از جلد تعمیر کر کے حکومت کی امدن میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہے اسسٹنٹ کمشنر کا ایف ڈبلیو او کو خط,,تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون معاشی طور پر تباہ حال عوام کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کی تاخیر کے باعث تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ایف ڈبلیو او چوران کیمپ کو لکھا ھے جس میں تحصیل پنڈدادن خان کی بدتر ھوتی ھوئی معاشی سماجی سیاحتی صنعتی صورتحال بیان کی ایف ڈبلیو او کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی تعمیراتی کام۔کی بندش کے باعث تحصیل کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھے تمام تجارتی مراکز ذرائع آمدورفت نہ ھونے کے باعث مافیا کے قبضے میں جا چکے ہیں جسکے باعث قیمتوں کا کنٹرول مشکل ھو رھا ھے سفری سہولیات نہ ھونے کے باعث ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت بنیادی مراکز صحت خالی ھو رھے ہیں جبکہ دنیا کی دوسری بڑی کان نمک کھیوڑہ میں سیاحوں کی ریکارڈ کمی واقعہ ھوئی ھے قلعہ نندنہ باغانوالہ الیبرونی کی لیبارٹری تک سیاحوں کی رسائی ناممکن ھو رہی ھے معدنیات کی دولت سے مالا مال تحصیل واحد رابطہ سڑک کی عدم تعیمر کے باعث ریونیو اکٹھا نہ کر پا رہی وسائل کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے طلبہ مسافروں خواتین بزرگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیدید مشکلات کا سامنا ھے ضلع جہلم کی تاریخی تحصیل اس وقت بدترین معاشی سماجی سیاحتی بحران کی زد میں ہے اے سی پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے ایف ڈبلیو او احکام سے ڈیول کیرج وے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ھے سماجی حلقوں ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ سمیت تحصیل بھر کے سماجی حلقوں نے اے سی پنڈدادن خان اسامہ شیرون کی کاوشوں کو سراتے ھوے ایف ڈبلیو او احکام سے فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ھے