اپریل 18, 2026

نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانہ جات کی موبائلز گشت پر مامور ہیں

جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانہ جات کی موبائلز گشت پر مامور ہیں، نمازی حضرات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیک کر کے عبادت گاہوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے، سپروائزری افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، دوران جمعتہ المبارک نمازیوں کو بہترین سیکیورٹی بہم پہنچانا جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ