اپریل 17, 2026

منڈی بہاؤالدین: ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کاآڈٹ ٹیم کے ہمراہ اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال کا دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے آڈٹ ٹیم کے ہمراہ اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال کا دورہ کیا۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کو ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلع منڈی بہاوالدین کے ریسکیو آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے مشینری، بوٹس،آر اینڈ ایم ورکشاپ، سٹور ریکارڈ، بلڈنگ سمیت گاڑیوں اور موٹربائیک ایمبولینسز کا بھی تفصیلی معائنہ کیااور تمام آپریشنل سٹاف کی پریڈ، ڈسپلن، پرفارمنس بکس، سکلز ٹیسٹ بھی لیا اور اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے دورے سے ریسکیو 1122سروسز کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی۔ اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔