جون 23, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد سٹاف ملازمین اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی فروری کی تنخواہوں کی ادائیگی، ماہ فروری کے انٹرنیٹ بل کی ادائیگی سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ اجلاس میں منظور کئے گئے ایجنڈے پر کام شروع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پرشروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری اورمسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے فوری طور پر ایمبولینس کی مرمت اورہسپتال میں چھوٹے بچوں کیلئے نرسری سیکشن کے قیام سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔