ڈنگہ (میاں ضیاء اللہ اسلم ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی قائدین آج، 12 اکتوبر بروز سوموار، ضلع گجرات کا اہم دورہ کریں گے۔ اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گجرات سید الطاف الرحمن شاہ اور ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گجرات حافظ عمر فاروق بیگ کی قیادت میں ضلعی رہنماؤں اور کارکنان کی طرف سے مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
دورے کے سلسلے میں مرکزی استقبالیہ تقریب جامع مسجد محمدی اہلحدیث، محلہ قاسم آباد (ریلوے روڈ گجرات) میں صبح 10 بجے منعقد ہوگی، جہاں معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس دورے کے دوران قائدین کو ضلع کے مختلف دینی مراکز اور مساجد کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
شعبہ نشر و اشاعت مرکزی ضلع گجرات کے مطابق اس دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مقامی قیادت و اراکین تمام قائدین کو "اہلاً و سہلاً مرحباً” کہیں گے۔





