اکتوبر 28, 2026

سرائے عالمگیر: مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) انفورسمنٹ آفیسر سرائے عالمگیر کامران بھٹی نے نبیل احمد اور دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ شکریلہ میں واقع شان ایل پی جی گیس پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں گیس سلنڈر فروخت کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا مقصد مقررہ نرخوں پر گیس سلنڈرز کی فروخت کو یقینی بنانا اور شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔