ستمبر 20, 2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر کی زیرِ صدارت یونین کونسل فوکل پرسنز کا اجلاس، چیف منسٹر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر کی زیرِ صدارت ڈی ڈی ایچ او آفس کھاریاں میں تمام یونین کونسل فوکل پرسنز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز پروگرام کے تحت مجموعی رجسٹریشن، پارسل آئی ڈیز کی لنکنگ اور 18 سال سے زائد عمر افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبرز (CNIC) سے متعلق زیرِ التواء کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل کھاریاں کے فوکل پرسن برائے کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز محسن افتخار سمیت تمام یونین کونسل فوکل پرسنز نے باقاعدہ شرکت کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں نے یونین کونسل وائز پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل اور پارسل آئی ڈیز کی لنکنگ کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام یونین کونسل فوکل پرسنز کو متعلقہ کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کے ذریعے گھر گھر رجسٹریشن کا عمل مقررہ اہداف کے مطابق جلد از جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی، جبکہ تمام یونین کونسل فوکل پرسنز سے شام 6 بجے تک اپ ڈیٹ شدہ فہرستیں اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے شناختی کارڈز سے متعلق زیرِ التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔