منڈی بہاءالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) محکمہ فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک ٹیموں کی خفیہ اطلاع پر تحصیل ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں مشترکہ کاروائی، 1400 کلو گرام مضر صحت بیف تلف، 2 کاریں، 2 پک اپ اور ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی جبکہ 5 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹڑ لائیو سٹاک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صحت کے تحفظ کیلئے غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف کاروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں۔
منڈی بہاءالدین: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر عوام الناس کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں مشترکہ کاروائی کی اور 1400 کلو گرام مضر صحت، غیر معیاری اور انسانی صحت کیلئے نا موزوں بیف قبضے میں لے کر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گوشت کو تلف کر دیا اور گوشت کی غیر قانونی سپلائی میں استعمال ہونے والی 2 کاریں، 2 پک اپ اور ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی جبکہ غیر قانونی نجی سلاٹر ہاوس چلانے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈاپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر وقاص احمد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی صحت اور خوراک کا معیار اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے لائیوسٹاک، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے مشترکہ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر بنایا جا رہا ہے



